منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

’اپنا کاروبار درست نہ چلانے والے ملک کیسے چلائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حسن نواز کی کمپنی کے دیوالیہ ہونے پر کہا کہ ’اپنا کاروبار درست نہ چلانے والے ملک کیسے چلائیں گے۔‘

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پیغام اچھا نہیں جارہا، حسن نواز کا دیوالیہ ہونا یقیناً شریف خاندان کے لیے نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر الگ سیاسی طور پر بھی شریف خاندان کو اس کا نقصان ہوگا دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف اب اس خبر کو کیسے استعمال کرتی ہے۔

- Advertisement -

محمد زبیر نے کہا کہ حسن، حسین نواز سیاسی لوگ نہیں لیکن انٹرویوز میں سیاسی بیانات دیے، اس سے ان لوگوں کو کیا نقصان ہوگا اس کا انہیں اندازہ ہی نہیں تھا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی طور پر مریم نواز نے ثابت کیا کہ مشکل وقت میں بھرپور طاقت بنیں، حسن اور حسین نواز بھی بیٹے تھے لیکن وہ مریم کی طرح ثابت نہ کرسکے۔

دوسری جانب برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کی خبر پر نوازشریف خاندان کا رعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

نوازشریف خاندان کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ کرنے کےعمل کا آغاز 1972 سے ہوا، پہلی مرتبہ ذوالفقار بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیاگیا، مشرف نے یہی کام کیا، شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کیا گیا، فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور میں شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کیا، شریف خاندان کو صرف سزا کیلئے خاندان کے کاروبار کو 4 بار دیوالیہ کرایا جاچکا ہے۔

ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے میں ٹیکس نہیں دیا جاتا، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے مؤقف کو درست قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں