منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

10 دن کی کال کو سادہ نہ لیا جائے، جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 10 دن کی کال کو سادہ نہ لیا جائے، تربیت یافتہ لوگ ہی لائے جاسکتے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں ریاست کے اندر ریاست کے لوگ حملہ کرنے جارہے ہیں، 10 دن میں تربیت یافتہ لوگوں کو ہی لایا جاسکتا ہے، 10 دن کے اندر ایسے ہی لوگوں کو لایا جاسکتا ہے کہ دنیا کو بتائیں ہم پرظلم ہورہا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست کا ڈھانچہ گزشتہ چند سالوں میں انتہائی کمزور کردیا گیا، 100 لوگوں کو روکنے کیلئے ایک ہزار لوگ لگا دیے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ فیض حمید، بانی پی ٹی آئی، ثاقب نثاریہ ایک ہی تکون ہے، سب کو علم ہے کہ یہ تینوں کس طرح کام کرتے رہے ہیں، فیض حمید سہولت کار تھے، ان کے زیراثر لوگ بھی سہولت کاری کرتے رہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عالمی قوتوں کا دباؤ تو مختلف اوقات میں رہا ہے، آج ایک شخص کی گرفتاری پر امریکی کانگریس کس طرح باتیں کررہی ہے۔

پی ٹی آئی نے بہت سے مقاصد کے حصول کیلئے یہ کال دی ہے، عالمی قوتوں کا دباؤ معاشی صورتحال کی وجہ سے آج بڑھ گیا ہے، ساری عالمی قوتیں اپنے مفادات دیکھتی ہیں۔

نوازشریف کیلئے وہ طاقتیں دباؤڈال رہی تھیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے وہ قوتیں دباؤں ڈال رہی ہیں جو پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں، 2018 کے انتخابات کرانے والوں نے ہی 2024 کے انتخابات کرائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں