منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

24نومبر کو ایک فلاپ شو ہوگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اس سال آخری راؤنڈ ہے، 24 نومبر کو بھی کچھ نہیں ہوگا ایک فلاپ شو ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کیا ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایک فیصلہ کن معرکہ ہے، 24نومبرکو بھی کچھ نہیں ہوگا یہ بھی ایک فلاپ شو ہوگا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی بھی ہوجائے گی اور نیا مقدمہ بھی نہیں بنے گا، یہ بھی کہاتھا کہ اندر سے پوری قیادت ملی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ اس سال آخری راؤنڈ ہے آئندہ سال نئے راؤنڈ ہوں گے، 26ویں ترمیم بھی ہوگئی، ججزکی تعیناتیاں بھی ہوگئیں، ہماری مرضی ہے جس وقت چاہیں27ویں ترمیم لے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیفس کی مدت ملازمت بڑھ گئی، امریکی کانگریس اور یوکے سے خط آگئے، سب کیلئے کوئی نا کوئی مراعات ہیں یاریلیف ہیں بانی پی ٹی آئی کیلئے کچھ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بچاسکتا ہے تو وہ خود ہی ہیں اور کوئی ان کو نہیں بچا سکتا، دھرنے کی تاریخ ہوجائے یہ میرے لیے تعجب کی بات نہیں ہوگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ دھرنا ہو بھی جاتا ہے تو اس میں 5یا7ہزار لوگوں سے زیادہ نہیں ہوں گے، اب تو پی ٹی آئی رہنماؤں کو لوگوں کو لانے کی لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اب باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر چلایا جارہا ہے،9 مئی کی کچھ تصاویر ہیں جو بڑی شدت سے24نومبر کو تلاش کی جائیں گی، جوالزام لگانا ہے کہ ڈالہ آیا تھا، نقاب پوش آئے تھے وہ تو ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست ان لوگوں کو تلاش کررہی ہے جنہوں نے 9مئی کیا تھا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے پی ٹی آئی کیخلاف ہی کھڑے ہوئے تھے، ن لیگ کےایم پی ایز نے بھی کوئی پٹاخہ پھوڑنا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری کو استعمال کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور بھی کہتے ہیں کہ میں چھوڑوں گا نہیں یہ کردوں گا وہ کردوں گا اور پھر بعد میں غائب ہوجاتے ہیں کہیں اور سے نمودار ہوتے ہیں۔

امریکی سینیٹرز کے خط لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کل کو ہم بھی خط لکھ دیں تو کیا ہوگا؟ خط و کتابت بھی ہوگئی اس سے بھی کچھ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کی یہ آخری کال ہے اس سے کچھ بھی نہیں ہونا۔

عاطف خان میٹنگز میں نہیں آتے، مراد سعید سامنے نہیں آئیں گے۔ مراد سعید سامنے آئیں گے تو پھر فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کیلئے مزید مشکلات پیدا ہونگی۔

امریکا کے نومنتخب صدر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پسند ہیں اور ان کی پوری حمایت کرتا ہوں، ان لوگوں میں سے نہیں جوٹرمپ کیخلاف باتیں کرتے تھے آج ٹوئٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں،

ٹرمپ کے اپنے ملک کے بڑےمسئلے ہیں وہ پہلےان کو حل کرلیں، امریکا ٹرمپ کو گولی لگنے سے نہیں بچا سکا تو دوسرے ملک میں لوگوں کو کیسے بچائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں