واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی روکنے کیلئے پاکستانی قیادت سے بات چیت کیلئے پُرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی واقعات اور پولیس اہلکاروں کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا۔
دوران پریس کانفرنس صحافی نے سوال کیا طالبان نے وعدہ کیا تھا دہشت گردوں کوافغان سرزمین استعمال نہیں کرنےدیں گے؟ طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں امریکا کارروائی کیوں نہیں کرتا؟
جس پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام نےدہشت گردی کےہاتھوں بہت نقصانات اٹھائےہیں، ہمارے دل دہشت گردی سےمتاثر ہونےوالےخاندانوں کےساتھ ہیں۔
امریکی ترجمان نے کہا کہ ہمارےدل کوئٹہ میں 9 نومبر دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں ، پاکستانی عوام کےخلاف دہشت گردوں کے خوفناک حملے جاری ہیں ، دہشت گردی روکنےکیلئےحکومتی رہنماؤں سے بات چیت کیلئےپرعزم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کیساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشتگردی کیخلاف سویلین، فوجی صلاحیت بڑھانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سکھ امریکی شہری کے قتل کی بھارتی سازش کامسئلہ اہم ہے، امریکی حکومت نے اس مسئلے کو بھارت کےساتھ سنجیدگی سے اٹھا رکھا ہے اور امریکا میں سکھ شہریوں کو درپیش خطرات پر بھارت سےجواب لیا جا رہا ہے۔