سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور جدید طرز کے اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب جو 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہاں ہے اور فٹبال کی عالمی تنظیم کو اس کے لیے بولی بھی جمع کرا دی ہے۔ مملکت نے مذکورہ میگا ایونٹ کے لیے تیاریوں کی آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں جدید طرز کے فٹبال اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔
شاہ سلمان کے نام سے بنائے جانے والے اس اسٹیڈیم میں تمام جدید سہولتیں میسر ہوں گی اور اس میں 92 ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
مذکورہ اسٹیڈیم 2029 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا اور دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں سے ایک ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی قطر نے کی تھی اور فٹبال کی عالمی تنظیم نے اس کو رواں صدی کا سب سے بہترین ورلڈ کپ قرار دیا تھا۔