راولاکوٹ: مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کے لیے آزاد جموں و کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی، مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کے لیے آزاد جموں و کشمیر میں 5 دسمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔
راولاکوٹ اور میرپور میں حالیہ گرفتاریوں کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
- Advertisement -
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے خاتمے اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کیا جائے، واضح رہے کہ نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت کسی بھی احتجاج کیلئے انتظامیہ کی اجازت لازمی قرار دی گئی تھی۔