بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

کتنے فیصد سعودی نوجوان ناخوش ہیں اور کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی ملک کے نوجوان اس ملک کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی نوید ہوتے ہیں سعودی عرب کے 62 نوجوان خوش نہیں ہیں۔

سعودی عرب کے 62 فیصد نوجوان ناخوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی موجودہ آمدنی کو نا کافی سمجھتے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ کی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت کے 62 فیصد نوجوان خوش نہیں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کی تنخواہ کافی نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس سروے رپورٹ پر وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور محنت کے مقابلے میں ان کو دی جانے والی تنخواہ کم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت وزارت کے سامنے تنخواہوں کے حوالے سے کچھ سفارشات موجود ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنخواہوں پر نظر ثانی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں