اشتہار

کراچی: 2اسکولوں کو دھمکی آمیز خط موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سچل تھانے کی حدود میں دو سرکاری اسکولوں پر خودکش حملے کی دھمکی دیدی ہیں، دھمکی سندھی زبان میں لکھے گئے خطوط کے ذریعے دی گئی ہے۔

کراچی میں گلشن اقبال کے اسکولوں پر کریکر حملے کی گونج ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ سچل تھانے کی حدود میں واقع دو سرکاری اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے دی گئی ہے، جس کے بعد اساتذہ اور طلباء میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق دھمکی دو الگ الگ خطوط میں دی گئی ہے، جو ڈاک کے ذریعے ان اسکولوں کو بھجوائے گئے ہیں۔ سندھی زبان میں تحریر کیے گئے خطوط میں دھمکی دی گئی ہے کہ ان اسکولوں پر صبح یا شام کے اوقات میں خودکش حملہ کیا جائے گا۔

دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے خط تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل گلشن اقبال بلاک سیون میں صبح سویرے دو نجی اسکولز پر نامعلوم افراد نے کریکر حملے کیے، ریکر حملے کے وقت اسکولز بند ہونے کی وجہ سے کوئی بچہ موجود نہیں تھا، اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے اطراف میں دھمکی آمیز پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس میں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پھانسیاں بند کرو ورنہ مزید حملے بھی کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں