جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے مسلسل احتجاج کیا اس سے اہمیت کھو جاتی ہے، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلسل احتجاج کیا اس سے اہمیت کھو جاتی ہے۔

نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال کا مناسب وقت نہیں ہے، مسلسل احتجاج کے بجائے پکا ہاتھ ڈالنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) احتجاج میں روڈ بند ہوتا ہے اور نہ املاک کو نقصان پہنچتا ہے، ہم نے 14 ملین مارچ کیے لیکن اپنے مجموعے پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے لیکن جس انداز میں ایکسپوز ہو رہے ہیں اچھی بات نہیں، میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی کی احتجاج کیلیے حکمت عملی مکمل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹیوں سے اخلاف ہوتے ہیں لیکن تلخی نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کے ساتھ تلخی تھی اسے کم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، تلخی کو اعتدال پر لے آئے تو اچھی سیاسی انگیجمنٹ بن جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بینظیر بھٹو دور سے ہی ہم آنگی نہیں رہی، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بلکہ صرف حکومت کا سہارا ہے، حکومت کا حصہ نہ ہوں تو ناراضی کے مرحلے تو آتے رہتے ہیں۔

جب مولانا فضل الرحمان سے وی پی این سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ حکومت ذمہ داری کے تحت پابندی لگاتی ہے جو ان کی صوابدید ہے، حکومت کو دیکھنا پڑتا ہے ان کو کس چیز سے نقصان ہوتا ہے اور کون سی چیز معاشرے میں برائی پھیلا رہی ہے یا اچھائی۔

انہوں نے کہا کہ وی پی این ایجادات میں شامل ہے یہ ہم پر منحصر ہے کیسے استعمال کریں، اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این سے متعلق غیر ضروری بیان دیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے اپنے ارکان نے فتویٰ سے متعلق نوٹس لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں