بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

دولہے کے رشتے داروں نے بارات میں لاکھوں روپے لٹا دیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریب میں دولہے کے رشتے داروں نے لاکھوں روپے لٹا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش سدھارتھ نگر میں بارات لے جانے کے دوران چھتوں سے 20 لاکھ روپے لٹائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

افضل کی بارات رونہ ہوئی تو دولہے کے رشتے داروں نے 100، 200 اور 500 روپوں کے نوٹ نچھاور کیے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں مہمانوں کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دولہے کے رشتے دار گھر کی بالکونی، چھت اور ایک کنارے پر کھڑے ہوکر نوٹ پھینک رہے ہیں۔

دوسری سڑک پر گھر کی چھت پر لوگوں کو پیسے جمع کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اتنے پیسوں میں کسی غریب شخص کی بیٹی کی شادی کرواسکتے تھے۔‘

دوسرے نے لکھا آس پاس بہت زیادہ غربت ہے اور پھر بھی دوسروں کے دکھ سہنے کے لیے بے حس ہیں۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ پیسہ حلال کا نہیں ہوگا اگر ہوتا تو اس طرح نہیں لٹایا جاتا۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں شادیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور ایک اندازے میں کے مطابق 48 لاکھ شادیاں صرف نومبر اور دسمبر میں شیڈول ہیں جن میں صرف 4.5 لاکھ دہلی میں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں