جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

نوکیا نے بھارت میں "اربوں ڈالر” مالیت کا معاہدہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

فِن لینڈ کی ٹیلی کام کمپنی نوکیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ فور جی اور فائیو جی آلات کی فراہمی کے لیے "اربوں ڈالر” کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔

معاہدے کے تحت نوکیا بھارتی ایئرٹیل کی موجودہ فورجی نیٹ ورک کو جدید بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا، جس میں ملٹی بینڈ ریڈیوز اور بیس بینڈ آلات شامل ہوں گے، اس کے علاوہ بیس اسٹیشنز اور بیس بینڈ یونٹس جیسے آلات بھی فراہم کرے گا۔

بھارتی ایئرٹیل نوکیا کے "مانٹا رے نیٹ ورک مینجمنٹ” کو بھی استعمال کرے گا، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی)پر مبنی ٹولز کے ذریعے نیٹ ورک کی نگرانی اور انتظام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل ڈیپلائمنٹ، آپٹیمائزیشن، اور تکنیکی معاونت شامل ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ خبر رساں ادارے روئٹرز نے پچھلے ماہ ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ نوکیا اور بھارتی ایئرٹیل ایک ایسے معاہدے کے قریب ہیں جو بھارت میں ایئرٹیل کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے کئی ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے۔

نوکیا کی سوئیڈن حریف کمپنی ایریکسن پہلے ہی اکتوبر کے شروع میں بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ اسی نوعیت کا کامیاب معاہدہ کرچکی ہے۔

علاوہ ازیں واضح رہے کہ بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا الیکٹرونکس نے تائیوان کے کنٹریکٹ مینوفیکچرر ’پیگاٹران‘ کے بھارت میں واحد آئی فون پلانٹ کے زیادہ تر حصص خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس سلسلے میں ایک نیا مشترکہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جو ایپل کے سپلائر کے طور پر ٹاٹا کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں