انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برازیلین خاتون کو کوکین سمیت گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی برازیلین خاتون سے 1.396 کلو گرام کوکین برآمد کر لی جس کی مالیت 13.9 ملین روپے تھی۔
اے این ایف کے مطابق خاتون نے منشیات کو پلاسٹک کے شاپر میں چھپا رکھا تھا، اے این ایف نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس سے قبل اکتوبر میں پشاور ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی پرواز میں سوار اقبال حسین نامی مسافر کو اس کے سامان میں 1.210 کلو گرام منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات کو مسافر نے بالترتیب تھیلوں اور مٹھائیوں کی اندرونی تہوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا تھا۔
تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد مجموعی طور پر 2.376 کلو گرام آئس برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔