جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کردی، رہنما اسد قیصر  نے بتایا کہ حکومت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا باضابطہ بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کے دوران کاشف عباسی نے سوال کیا بات چیت حکومت سے ہورہی ہےیااسٹیبلشمنٹ سے؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت نے علی امین گنڈاپورسے رابطہ کیا ہے اور باضابطہ بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ن لیگ کے رہنما راناثناللہ نے تصدیق کی کہ جو ملاقاتیں ہورہی ہیں وہ ملکی مفاد میں ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی جن مقاصد کےلیے مذاکرات چاہتے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی خودوزیراعظم ہاؤس اور ہمیں اڈیالہ میں بٹھاناچاہتےہیں، علی امین کا جو لیول ہےاسی لیول پرمذاکرات ہورہےہیں، بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے واضح پیغام دیا تھا سیاسی جماعتوں سے بات کریں۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی ، جس کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےشروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے،بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے اور مطالبات منواکر ہی دم لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں