جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے زمبابوے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں تین ون ڈے میچز اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز اتوار 24 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہو رہا ہے۔ سیریز کے لیے گرین شرٹس کا اسکواڈ محمد رضوان کی قیادت میں بلاوائیو پہنچ گیا ہے۔

قومی کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لیے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے اور ڈومیسٹک پرفارمر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں 24، 26 اور 28 نومبر کو ون ڈے میچز ہوں گے جس کے بعد یکم، 3 اور 5 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے زمبابوے پہنچی ہے۔ گرین شرٹس نے کینگروز کو ان ہی کے دیس میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی تاہم ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد جاری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں