جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر لاہور کے اسپتال میں انتقال کر گئے وہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے بیمار اور ایک ہفتے سے شدید علالت کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

نذیر جونیئر مرحوم نے پاکستان کیلیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

وہ ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی اننگ میں 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے تھے۔ نذیر جونیئر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد امپائرنگ کے شعبہ کو اپنایا اور 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی۔

نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھے۔

مرحوم کے بیٹے نعمان نذیر نے گزشتہ دنوں اپنے والد کے علاج کے لیے حکومت پاکستان اور پی سی بی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومتی حکام نے نذیر جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں