جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

کرم میں‌ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں معصوم شہریوں بشمول خواتین، بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں خواتین، بچوں سمیت جاں بحق افراد کی بلندی درجات، اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے، ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کوتباہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کی نشاندہی کرکے مثالی سزا دی جائے گی، تخریب کار بزدلانہ کارروائیوں سے بہادر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں وہ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

واضح رہے کہ ضلع لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق گئے ۔جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے

واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واقعے کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر اظہارتشویش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سکیورٹی صورتحال پر مزید روابط اور اتفاق رائے پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں