جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

آئی پی ایل کی ٹیمیں اس بار کن اسٹار پلیئرز کو خریدنے کے لیے بضد ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیمیں اس بار 2025 ایڈیشن کے لیے کئی سپراسٹار کرکٹرز پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان کی بولی لگانے کے لیے بے تاب ہیں۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں اس بار آئی پی ایل کے میگا آکشن 24 اور 25 نومبر کو شیڈول ہیں، اس سلسلے میں انڈین پریمیئر لیگ کی تمام 10 ٹیموں نے اپنے ’وار رومز‘ میں کھلاڑیوں کو خریدنے کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

میگا آکیشن میں سپراسٹار پلیئرز کو کس طرح اپنے قبضے میں کرنا ہے اس کے لیے ٹیموں کے تھنک ٹینک سرجوڑے بیٹھے ہیں، رشبھ پنت، شریاس آئیر، کے ایل راہول اور ارشدیپ جیسے اسٹار پلیئرز پر اس بار فرنچائز کی نظریں ہیں۔

- Advertisement -

ٹیموں کو 208 خالی سلاٹس کو بھرنا ہے جس کے لیے انھیں آکشن میں 574 پلیئرز میں اسے انتخاب کرنا ہے، جیمز اینڈرسن کے حوالے سے بھی کافی چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ انھیں کون خریدتا ہے۔

اس بار 10 کی 10 ٹیمیں رشبھ پنت کو خریدنے کی کوشش کریں گی اور وہ ان کا بڑا ہدف ہونگے، پنجاب کنگز ان کے لیے سب سے بڑی بولی دینے کے لیے بھی تیار ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کس ٹیم کو جوائن کرتے ہیں۔

کولکتہ کے سابق کپتان شریاس آئیر کو خریدنے کے لیے دہلی کیپٹلز پر تول رہے ہیں، اس کے علاوہ ارشدی سنگھ بھی اپنی پرفارمنس کی وجہ سے کئی ٹیموں کے لیے ہاٹ کیک کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں