اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

امیتابھ بچن نے بالآخر ابھیشیک، ایشوریہ کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک اور بہو ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں کے بعد بالآخر خاموشی توڑ دی۔

کبھی ایک دوسرے کے ساتھ ہر تقریب میں ساتھ نظر آنے والی بالی ووڈ یہ جوڑی ان دونوں ایک دوسرے سے دور نظر آتی ہے، ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دوران خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

انٹرنیٹ صارفین کو کچھ شک یوں ہوچلا تھا کہ اننت کی شادی سے سامنے آنے والی تصاویر میں صرف ایشوریا رائے ہی اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ کیوں کھڑی تھیں۔

- Advertisement -

اس شادی میں امیتابھ بچن اور ان کے تمام اہلخانہ ایک ساتھ پہنچے تھے تاہم، ایشوریہ اور ان کی بیٹی فیملی کی تصویروں سے غائب تھیں۔ اس عجیب عمل کے بعد ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں زور و شور سے گردش کرنے لگی تھیں۔

اب امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق کی جاری افواہوں کو بالآخر ختم کرتے ہوئے بیان دیا ہے، جمعرات کو کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان نے ایک لمبا نوٹ لکھا اور بتایا کہ کیوں وہ اپنے خاندان کے گرد ڈھال بنا کررکھتے ہیں اور ان کے بارے میں بات نہیں کرتے۔

امیتابھ نے اپنے بیٹے اور بہو کی طلاق کی افواہوں کے حوالے سے لکھا کہ ’ دوسروں سے مختلف ہونے اور زندگی میں اس چیز پر یقین رکھنے کے لیے بے پناہ حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

بالی ووڈ اداکار نے لکھا کہ ’میں خاندان کے بارے میں بہت کم ہی باہوں، کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور اس کی پرائیویسی میرے پاس ہے، صرف قیاس آرائیاں ہیں، وہ قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں، بغیر تصدیق کے۔‘

شعلے کے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں نجی حیثیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اس بارے میں میڈیا میں زیادہ بات کرنا ان کے لیے پسندیدہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں