جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

‘بشریٰ بی بی کے بیان سے بانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک اںصاف کے سابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے بانی پی ٹی آئی کوبہت نقصان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی اہلیہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دورے میں بانی کے ساتھ تھا، ان کے سعودی عرب میں ننگے پیر چلنے کے عمل کوعقیدت سے دیکھا گیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے تو بانی پی ٹی آئی کابھی ہرمشکل میں ساتھ دیا، محمدبن سلمان پاکستان آئےتھےتوبانی پی ٹی آئی کواپنابھائی کہا تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے بہت نقصان ہوا ہے دیکھتے ہیں پی ٹی آئی کیا ردعمل دیتی ہے، ماضی میں چین سے متعلق بھی غلط گفتگو کی گئی تھی جس کا نقصان ہوا تھا۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اہم مقام پر موجود لوگوں کو گفتگو میں احتیاط برتنی چاہیے، ریاست کے دوسری ریاست کیساتھ معاملات مختلف ہوتے ہیں ، یہ کہنا کہ سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے میں کردار ادا کیا غلط ہے۔

یہ پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24نومبر کے احتجاج سے متعلق ویڈیو پیغام جاری

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خدانخواستہ کوئی نقصان ہوگیا تو پاکستان کا نقصان ہوگا، میری نظر میں پاکستان مزید تلخیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی کوسہولت نہ ملی تو یہ ظاہر ہے پی ٹی آئی دھرنا تو دے گی۔

دوسری جانب سابق رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سعودی عرب میں زبردست طریقے سے استقبال کیا گیا تھا، گورنرمکہ نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں دورے کےدوران ناراضی کی بات نہیں کی گئی تھی، سعودی قیادت نےبانی پی ٹی آئی کیساتھ بہت محبت کا اظہار کیا تھا، بشریٰ بی بی کےبیان سےبانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں