جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال: جہلم ، اٹک اور چکوال میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر جہلم ، اٹک اور چکوال میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے معاملے پر جہلم ، اٹک اور چکوال میں رینجرزتعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

اٹک میں دو دو رینجرز کے ونگ تعینات کئے جائیں گے ، جہلم میں رینجرز کا ایک ونگ تعینات ہوگا ، مجموعی طور پر تینوں اضلاع میں 2100 رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

- Advertisement -

سیکریٹری داخلہ کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج: پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب، اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

راولپنڈی میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پرمامورہوں گے ، ایک ہزار پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے راولپنڈی آج پہنچیں گے۔

مری روڈ، مریڑ چوک، لیاقت باغ اور کمیٹی چوک ، چاندنی چوک،رحمان آباد، فیض آباد پر کنٹینرز لگا کر پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔

کرال چوک، اسلام آباد ایکسپریس وے کے مختلف علاقوں میں کنٹینرز لگائے جائیں گے تاہم راولپنڈی پولیس کو اضافی آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں اور گنز مہیا کی گئی ہے۔

خیال رہے اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے 26 نمبر چونگی کے اطراف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں