ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ، تمام کوٹے پر بھرتیاں اب اوپن میرٹ پر کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوٹے کی بنیاد پر سرکاری بھرتیاں ختم کردیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے اہل خانہ پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے اب تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کی جائیں گی، احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ملازم کی بیوہ، شوہر یا بچوں کو بغیر اشتہار، میرٹ کے بغیر کنٹریکٹ یا مستقل بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ اوپن میرٹ کے بغیر تقرر آئین پاکستان کی خلاف ورزی تصورکی جائے گی۔

ئندہ تمام سرکاری ملازمین کی تقرریاں صرف اوپن اشتہار اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش، اہم خبر آگئی

یاد رہے دو روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے معاملے پر اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی تھیں۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کی شکایات سامنے آئی، قوانین کے مطابق تنخواہیں صرف ریٹائرڈ، ٹرانسفر یا برطرفی پر روکی جاسکتی ہیں، مذکورہ وجوہات کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تخواہ نہیں روکی جاسکتی۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ غیر حاضری پر متعلقہ ملازم سے متعلق ریکارڈ اور اعلیٰ حکام کے دستخط شدہ آرڈر دیئے جائیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں