ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

لوئرکرم میں دہشتگردی، ایرانی صدر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر کرم میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام خصوصاً کرم کے علاقے میں دہشتگردی کے متاثرین کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشتگردی قابل مذمت ہے اور ایران ماضی کی طرح، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جیسے برادر اور دوستانہ ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 تک جا پہنچی ہے جبکہ 37 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے تمام جاں بحق افراد کی میتیں پارا چنار منتقل کردی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

لوئر کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی

جنازے کے بعد جاں بحق افراد کی اپنے اپنے علاقوں میں تدفین ہوگی، پارا چنار میں طوری قبیلے نے جاں بحق افراد کے غم میں 3 روزہ سوگ اور طوری قبیلے نے دھرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں