ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

حکومت کے ونٹر بجلی پیکیج پر نیپرا کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپرا نے صارفین کے لیے حکومت کے ونٹر بجلی پیکیج پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی حکومت کے ونٹر بجلی پیکیج پر 26 نومبر کو سماعت کرے گا، وفاقی حکومت نے حال ہی میں تین ماہ کے لیے ونٹر بجلی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ای سی سی بھی ونٹر بجلی پیکیج کی منظوری دے چکی ہے۔

- Advertisement -

نیپرا کا کہنا ہے کہ ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے مقرر ہے، متعلقہ فریقین سماعت سے قبل اپنے تحریری کمنٹس بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکج کے تحت موسم سرما کے 3 ماہ بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

ونٹر پیکج میں گھریلو صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

کمرشل صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 34 فیصد یا 13 روپے 46 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 47 فیصد یا 22 روپے 71 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

صنعتی صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی.

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں