منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف دیگر ٹیموں کو واک اوور مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد حریف ٹیموں کو واک اوور مل گیا ہے۔

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کل سے پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد بلائنڈ کرکٹ ٹیم شرکت نہیں کررہی۔

منتظمین کی جانب سے میچز ری شیڈول کرنے کے بجائے بھارتی ٹیم کے خلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا ہے۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق کل کے میچ کے لیے بنگلادیش، 24 نومبر کو جنوبی افریقہ اور 25 نومبر کے لیے پاکستان کو بھارت کیخلاف واک اوور دیا گیا ہے۔

ایونٹ کے شیڈول کے تحت 26 نومبر کو افغانستان اور 29 نومبر کو نیپال کی ٹیموں کو بھی بھارت کے خلاف واک اوور مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی جس میں ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کا ڈھول کی تھاپ پراستقبال کیا گیا۔

چوتھے عالمی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں لاہور نے تمام ٹیموں کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔

الحمراء آرٹ کونسل میں سجنے والی تقریب میں پاکستانم بنگلہ دیش، جنوبی آفریقہ، سری لنکا، افغانستان کی ٹیمیوں نے شرکت کی۔ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی نابینہ خاتون نے پاکستانی نغمہ سنا کر حاضرین کے دل موہ لیے۔

وزیرِ کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو کروڑ کے چیک سے نوازا جبکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھنا چائیے۔

تقریب میں ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ بلائنڈ کرکٹ کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں