اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں بھی جلعی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج پر حکومتی اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بلوچستان سے آنے والے پی ٹی آئی قافلوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لیے چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حواس باختہ حکومت نے پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کو روکنے کے لیے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے اور پاکستان کو کنٹینرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑے چڑھایا جانا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کا کنٹینر پر سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرنے منصوبہ ہے۔

حکومت نے جعلی ویڈیو سے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے اور کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد اور پنجاب کے داخلی خارجی راستے مکمل طور پر سیل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں