اسلام آباد پولیس نے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں میں سرچ آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا، گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
آپریشن میں گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی، آپریشن کے دورران تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔