اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی احتجاج: مختلف علاقوں سے قافلے اسلام آباد کیلیے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کی جانب سے آج ڈی چوک پر احتجاج میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

صوابی میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد روانگی کے لیے تیار ہیں اور کارکنوں کی ریسٹ ایریا میں آمد جاری ہے۔

ڈی آئی خان سے تحصیل میئر عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگیا ہے اور عمر امین کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی۔ ڈی پی او اٹک اہلکاروں کو استعمال کرنے کے بجائے خود ہمارے سامنے آئیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ ایم این اے عبدالطیف کی قیادت میں چترال سے موٹر وے پہنچ گیا ہے۔

چیچہ وطنی میں ایم این اے رائے حسن نواز کی قیادت میں اسلام آباد جانے والے قافلے کو بائی پاس روڈ پر روک کر 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ کنٹینر لگا کر بائی پاس روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے۔

ملاکنڈ میں معاون خصوصی پیر مصورغازی کی قیادت میں پی ٹی آئی قافلہ روانہ ہوگیا ہے جب کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کا قافلہ ظفر پارک بٹ خیلہ سے روانہ ہوگا۔ ایک اور قافلہ ایم این اے جنید اکبر کی رہائشگاہ تھانہ ٹاؤن سے روانہ ہوگا۔

نوشہرہ پبی سے ایم پی اے اشفاق احمد اور تحصیل صدر محبوب علی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شوبرا چوک سے بھی صوبائی وزیر خلیق الرحمان خٹک کی قیادت میں الگ قافلہ روانہ ہوا ہے۔

لوئر دیر میں پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے ارکان اسمبلی کے قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوا ہے۔ اس قافلے میں ایم این اے بشیر خان، ایم پی ایز اعظم خان، ملک لیاقت اور شفیع اللہ بھی شامل ہیں۔

جمرود سے صوبائی وزیر عدنان قادری کی قیادت میں ایک قافلہ روانہ ہوا ہے۔ ضلع خیبر سے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنون پر مشتمل قافلہ ایم این اے حاجی محمد اقبال آفریدی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔

ہنگو سے ایم این اے یوسف خان کی قیادت میں بھی ایک قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

احتجاج کیلیے اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی رہنما ذین قریشی، عامر ڈوگر ودیگر گرفتار

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں