پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

کرم میں کشیدہ صورتحال، 3 دن میں 75 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کرم : ضلع کرم میں جاری کشیدہ صورتحال کے واقعات میں اب تک پچھترافراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں جاری کشیدہ صورتحال کے واقعات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد 3 دنوں میں پچھتر افراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہوئے۔

گزشتہ رات سے بگن، علیزئی، بالشخیل، خار کلے، مقبل اور کنج علیزئی میں جھڑپیں جاری ہیں، جھگڑوں میں تیزی اس وقت آئی جب طوری قبیلے کے مسلح لشکر نے دیہات،کالو کنج، بادشاہ کوٹ اوربگن بازار کو آگ لگا کر لوٹ مار کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب کرم کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی گئی، ان واقعات کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کےحمیدحسین نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی۔

قرار داد میں مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کرم کی صورتحال کافوری نوٹس لے اور ایوان میں ضلع کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے۔

خیال رہے کہ جمعرات 21 نومبر کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا، مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نےگاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

عمائدین نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلح افراد نےکئی بے گناہ خواتین، بچوں، بزرگوں کو آگ لگادی تھی ، تازہ جھڑپوں کے بعد تقریباً 300 خاندان مبینہ طور پر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں