راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اورعلی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 200 افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اورعلی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ دھمیال پولیس نےدہشت گردی اوردیگردفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمےمیں عارف علوی، اسد قیصر، عمر ایوب،حماد اظہر سمیت 200 افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔
ایف آئی آر مجموعی طور پر14 دفعات کےتحت درج کی گئی ہے اور متن میں لکھا گیا کہ ملزمان نے چکری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور ملزمان نے اشتعال انگیز نعرے بازی کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔
مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،آتشی اسلحے سے فائرنگ کی اور علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا۔
متن میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ایما پر لوگ مشتعل ہوئےاورسڑکوں پرنکلے اور ملزمان نےدفعہ 144 کے نفاذکےباوجود امن و امان میں خلل ڈالا۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں سابق صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، شہریار ریاض، حماد اظہر، اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا۔