حزب اللہ اور اسرائیل نے جنگ بندی پر ابتدائی طور پر رضامند ی ظاہر کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں حزب اللہ دریائے لیطانی سے شمال تک پیچھے ہٹ جائے گا جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلاء کرلے گا۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حدبندی پر مذاکرات کئے جائیں گے، امریکا کی نگرانی میں جنگ بندی کی نگران فورس کام کریگی،
تجزیہ کاروں کے مطابق معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ظاہر ہورہی ہیں، اسرائیل جنوبی لبنان پر زمینی کارروائی کے دو اہم اہداف حاصل کرلیگا۔
دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 کے کروائے گئے سروے میں، 54 فیصد شرکاء نے لبنان پر حملوں کو روکنے کے لیے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی حمایت کردی ہے۔
اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی مخالفت کرنے والوں کی شرح 24 فیصد رہی۔
سروے میں شریک ہونے والے 79 فیصد افراد نے 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی حمایت کردی جبکہ 8 فیصد نے کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کی ہے۔
تل ابیب میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا
اسرائیلی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کے جواب میں 64 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کے موجودہ ملک چلانے کے طریقے پر اعتماد نہیں کرتے جبکہ 30 فیصد شرکا کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔