پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

کتنے فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرین آمدورفت کا بڑا ذریعہ ہے لیکن ایک سروے میں زندگی میں کبھی بھی ٹرین میں سفر نہ کرنے والے پاکستانیوں کی حیرت انگیز تعداد سامنے آئی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹرین (ریل گاڑی) آمدورفت کا بڑا ذریعہ ہے۔ خصوصاً طویل سفر میں متوسط طبقہ ٹرین کے سفر کو ہی ترجیح دیتا ہے لیکن پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد ایسی بھی ہے جس نے زندگی میں اب تک ٹرین میں سفر نہیں کیا ہے۔

اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے حال ہی میں ایک سروے کیا جس میں یہ حیرت انگیز اعداد وشمار سامنے آئے ہیں جس کے مطابق 47 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے اب تک زندگی میں ایک بار بھی ٹرین کا سفر نہیں کیا ہے۔

- Advertisement -

سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت رکشا، بس اور وین کے سفر سے مانوس ہے اور وہ ٹرین کے سفر کا لطف نہیں جانتے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 80 فیصد پاکستانی رکشوں میں سفر کرتے ہیں۔ 79 فیصد نے بسوں اور وین میں سفر کرنے کا بتایا۔

اسی سروے رپورٹ میں 18 فیصد آبادی ایسی ہے جس نے آج تک رکشوں کا سفر نہیں کیا جب کہ 17 فیصد بسوں اور وین کے سفر سے نا آشنا ہیں۔

گیلپ سروے کے اس سوال پر کہ ٹرین میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا؟ 47 فیصد نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی بھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔

14 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو بالائی علاقوں میں استعمال ہونے والی کیبل کار یا ڈولی لفٹ استعمال کر چکے ہیں جب کہ 73 فیصد ایسے کسی ذریعہ آمدورفت سے لاعلم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں