پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 43 ڈالر کی کمی سے 3672 فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
23 نومبر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونےکا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہوگیا تھا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔