راولپنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپ تک رسائی ممکن نہ ہوسکی، آئل ٹٰنکر کنٹریکٹر ایسوسی نے ضلعی انتظامیہ سے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر راستے نہ کھولے گئے تو کل سے پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند کردیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے امیرمقام، ایاز صادق اور محسن نقوی مذاکرات میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہرشریک ہیں۔
مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ کو فائنل کیا جائےگا، مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئرکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر ہونے پر حکومت رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی، یہ شرط بھی رکھی جائے گی کہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈزون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔