لاہور میں کھیلے جا رہے چوتھے بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے مقامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے مطلوبہ 146 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد صفدر نے 42 اور نعمت اللہ نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔
- Advertisement -
آج ہی ایک اور میچ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو شکست دے کر کیا تھا۔ گرین شرٹس کی بلائنڈ ٹیم کل نیپال کے مدمقابل ہوگی۔