منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ رہ گیا؟ ضلعی انتظامیہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ضعلی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی تردید کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران پیدا ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔

پٹرول کی دستیابی سے متعلق انتظامیہ کا کہنا تھا تمام پمپس پرپٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں 5 سے 6 روز کی گنجائش موجود ہے۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اب اوگرا نے مصنوعات کی ترسیل کیلیے مدد مانگی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن، چیف سیکرٹریز اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی درخواست کی گئی، اوگرا کا کہنا تھا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹینکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں