اسلام آباد:علی امین گنڈاپورسےقافلہ آگےنہ بڑھانے پر کارکنان کی تکرار ہوئی، وزیر اعلیٰ کےپی سے کارکنان نے کہا کہ قافلہ آگے بڑھایا جائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کارکنان کی جانب سے علی امین گنڈاپور سے اصرار کیا گیا کہ قافلہ ڈی چوک لےکر چلیں، اس وقت قافلہ ڈی چوک کے قریب کلثوم اسپتال کے سامنے سے گزر رہا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک جانے کے لیے بضد نظر آتے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کارکنوں سے کہا کہ جب تک ہدایات نہیں آجاتیں کارکن پُرامن رہیں۔
کارکنان کی جانب سے قافلے کے آگے بڑھنے کا دو گھنتے تک انتظار کیا گیا مگر قافلے کی رفتار سست ہونے پر کچھ کارکنان جذباتی ہوگئے اور گنڈاپور سے مطالبہ کیا کہ قافلے کی رفتار بڑھائیں۔
کارکنان کا اصرار ہے کہ ڈی چوک کی طرف بڑھا جائے لیکن قافلہ کافی دیر سے کلثوم اسپتال کے سامنے موجود پٹرول اسٹیشن کے قریب رکا ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جو اس وقت وہاں موجود ہے وہ مزید ہدایات کا انتظار کررہی ہے۔