بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

مسلم لیگ ن کے تین بڑوں کی ملاقات، اہم فیصلے کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے تین بڑوں کی لاہور میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے لاہور میں طویل ملاقات کی ہے جس میں آئندہ کے سیاسی اور حکومتی امور کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر نراز شریف کو آگاہ کیا جب کہ تینوں رہنماؤں نے وفاقی سسٹم کو نہ چھیڑنے اور پنجاب میں کارکردگی دکھانے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس لوگوں کو ریلیف دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ پنجاب میں وسائل کے بھرپور استعمال سے پُرفارم کر کے ہی آئندہ الیکشن میں جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی کے تعاون سے وفاق میں قائم شہباز شریف حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں اور گزشتہ دنوں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرکے نہ صرف اس کا برملا اظہار کیا بلکہ یہ اختلافات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کی دعوت بھی مسترد کر دی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی سے اختلافات ختم کرنے کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا ہے۔

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں