جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

نوجوان بیٹر نے ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ڈومیسٹک ٹی 20 سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات کے نوجوان بیٹر ارول پٹیل نے تیز ترین سنچری بنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سید مشتاق علی ٹرافی میں نوجوان بیٹر ارول پٹیل نے 28 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور وہ ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

ارول نے ٹریپورا کے خلاف سنچری اسکور کی ہے۔

ارول پٹیل نے 35 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔

پٹیل نے آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی رشبھ پنت کی سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، رشبھ پنت نے 2018 میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہماچل پردیش کیخلاف 32 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے جنہوں نے قبرض کے خلاف 27 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے 2013 میں پونے واریئرز کے خلاف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں