پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تاریخی تیزی دیکھی گئی ہنڈریڈ انڈیکس میں 4900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا جبکہ کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہوا۔
- Advertisement -
آج کا اضافہ کسی ایک کاروباری دن میں انڈیکس کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب انٹڑبینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹڑبینک میں ڈالر 277.84 سے بڑھ کر 277.96 روپے پر بند ہوا۔