بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ثنا کو دوست کی شادی میں دیکھا پھر۔۔۔۔۔فیصل قریشی نے واقعہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل سے محبت کی کہانی بیان کردی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود‘ ایاز سموں میں اداکار فیصل قریشی نے نجی زندگی اور ڈراموں میں اپنے کردار کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ثنا کو ایک دوست کی شادی میں دیکھا تھا ادھر سے کوئی جواب نہیں آرہا تھا، میں نے تصویر بنائیں تھی تو ثنا نے اپنا ای میل ایڈریس دیا نمبر بھی نہیں دیا تھا، بات آئی گئی ہوگی ڈیڑھ سے دو سال گزر گئے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ میں نے ای میل کی کوئی جواب نہ آیا میں نے دوسری ای میل کردی بعد میں نمبرلیا اور کہا میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ ثنا نے کہا کہ  ٹھیک ہے میرے والد سے بات کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ثنا کے والد سے ملا تو انہوں نے شادی کرنے کی وجہ پوچھی تو میں نے بتایا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے الحمدللہ کسی چیز کی کمی نہیں ہے اور سیٹلڈ ہونا چاہتا ہوں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ اس طرح ثنا سے شادی ہوگئی اور اللہ کا شکر ہے کہ جیون ساتھی کے ساتھ 12 سے 13 سال ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ انہوں نے سال 2010 میں ثنا سے دوسری شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، سابقہ اہلیہ سے اُن کی ایک بیٹی حنیش قریشی ہے جس کی عمر 28 سال سے زائد ہے جبکہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں