پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش، پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے ہائیڈرو کاربن گیس کے ذخائر دریافت کرلئے ، سجاول کے علاقے شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں ایکس ون سے گیس ذخائر دریافت ہوئے۔

پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں ، خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیڈروکاربن گیس کے ذخائر سی ریت کے تودوں کی مدد سے حاصل کی گئی۔

- Advertisement -

پی پی ایل کا کہنا تھا کہ شاہ بندر میں پاٹیجی کنوئیں کی 2475 میٹر کھدائی کا عمل 11 اکتوبر کو شروع ہوا تھا ، پاٹیجی کنوئیں سے یومیہ 12.4 ملین اسینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور ہلکے تیل کے 196 بیرل یومیہ ذخائر ملے ہیں۔

گیس ذخائر کی دریافت میں ماری پیڑولیم ، سندھ انرجی ہولڈنگ ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ اور پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کا اشتراک ہے۔

یاد رہے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلئے گئے تھے ، اس کنویں سے تقریباً 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں