جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دیا مرزا کو سلمان خان نے سینکڑوں مداحوں کے ہجوم سے کیسے بچایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف اداکارہ دیا مرزا نے فلم ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ کی شوٹنگ کے دوران سُپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے سینکڑوں مداحوں کے ہجوم سے بچانے کا قصّہ سنا دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیا مرزا کو اپنی پہلی فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ کی دوبارہ ریلیز سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس میں بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دیا مرزا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز ہوئی تو اسے شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پیار مل سکتا ہے۔

- Advertisement -

انٹرویو میں دیا مرزا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی اپنی یادوں کو شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اس وقت ان کا بہت خیال رکھتے تھے اور ان کی حفاظت کرتے تھے کیونکہ وہ فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھیں۔

وہ کہتی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ سے ان کی بہت خاص یادیں جڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے وہ فلم سائن کی تو میں سلمان خان کی بہت بڑی مداح تھی، جب ہم نے ایک ساتھ کام کرنا شروع کیا تو میں انہیں روزانہ دیکھتی اور سوچتی کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں واقعی اس شخص کے ساتھ کام کر رہی ہوں جس کی فلمیں بار بار دیکھا کرتی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ نے ریاست راجستھان میں سُپر اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کی یاد کو شیئر کیا جہاں سینکڑوں مداحوں نے انہیں گھیر لیا تھا لیکن اداکار نے اس بات کو یقینی بنایا کہ دیا کو کچھ نہ ہو۔

دیا مرزا نے جے پور کے مضافات میں ایک گانے کی شوٹنگ کے بارے میں بتایا جہاں انہیں اضافی سکیورتی کی ضرورت پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم راجستھان میں ایک گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے، جب ہم واپس آ رہے تھے تو سینکڑوں لوگ ہمارا پیچھا کر رہے تھے، وہ چیخ رہے تھے اور سیٹیاں بجا رہے تھے۔

’سلمان خان اور مجھے سکیورٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں بھیجا گیا تاکہ ہم محفوظ رہیں کیونکہ جس جگہ ہم شوٹنگ کر رہے تھے وہاں بہت بھیڑ تھی۔ میں کبھی نہیں بھولوں گی کہ سلمان خان نے کس طرح اس بات کو یقینی بنایا کہ مجھے پہلے گاڑی میں بٹھا دیا۔ میرے خیال میں بہت کم اداکار ہیں جو ایسے ہوتے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں