بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 34 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، جن میں 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد شامل ہیں۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں ماہ میں پنجاب میں آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے ، دہشت گردوں سے باروی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔

رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان  کا کہنا تھا گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئےتھے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں