بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کسی پارٹی پر پابندی اور گورنر راج لگانے والے حالات نہیں، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی پر پابندی اور گورنر راج لگانے والے حالات نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے حق کو تسلیم کرتا ہوں لیکن صوبے کو مرکز سے لڑانے کی روش کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ یہ حکومت کتنی دیر چلتے دیکھ رہے ہیں؟ جواب میں مولانا نے کہا کہ کوئی نجومی نہیں ویسے حکومت کے ایک دن چلنے کا بھی جواز نہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو رہا کروالیں گے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کے فیصلے ٹرمپ کرے گا، انا للہ و انالیہ راجعون۔

اس سے قبل گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وفاق جب صوبے میں گورنر راج لگائے گا تو میں کیوں انکار کروں گا، وفاق سمجھتا ہے صوبے میں گورنر راج لگنا چاہیے تو لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنے کہا میں دیکھتا ہوں کیسے گورنر راج  لگتا ہے، ہمیشہ ان کو کہتا ہوں میں اکیلا آپ سب کیلئے کافی ہوں، یہ ہمیشہ باتیں کرتے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں کرتے۔

فیصل کریم نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنے حلف لیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو واپس لیکرجاؤں گا، وہ خود گھر واپس آگئے لیکن بانی پی ٹی آئی کو نہیں لائے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مرکز کو ئی میٹنگ کرتا ہے وزیر اعلیٰ اچھے بچے بن کرجاتے ہیں، میٹنگ کے اندر اصلی فلم چلتی ہے باہر آکر ری مکس چلا دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں