شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے روس کی حمایت جاری رکھےگا، روسی وزیردفاع سے ملاقات میں صدر شمالی کوریا کم جونگ ان نے ماسکو کو مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
ملاقات میں روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، شمالی کوریا اور روس کے درمیان بڑھتے فوجی تعلقات پر امریکا اور یورپ کو شدید تشویش ہے۔
یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن
دریں اثنا روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ روس جوہری تجربات دوبارہ شروع کر سکتا ہے، روس نے 1990 سے رضاکارانہ طور پر جوہری تجربات پر پابندی لگا رکھی تھی۔
روس کے نائب وزیرخارجہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین کی حمایت میں بڑھتے امریکی اقدامات پرغور کررہا ہے۔