کراچی : کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دھماکے کے ماسٹرمائنڈ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایئر پورٹ دھماکے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دھماکے کے ماسٹرمائنڈ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل ،اقدام قتل، دھماکا خیزمواد، دہشت گردوں کی فنڈنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت
یاد رہے کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کوشناخت کرلیا تھا۔
واضح رہے دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ہونے والوں میں ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔