پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں، پاکستان بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، جواب کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے، پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے فارمولا پیش کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی نہ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی کے دیگر ایونٹس کے لیے پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے نیا فارمولا پیش کردیا، فارمولا کو پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولا کا نام دیا گیا ہے۔
اس فارمولے کے تحت آئی سی سی ایونٹس میں اگلے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، کرکٹ کی عالمی باڈی نئے فارمولے پر بھارت سے بات کرے حتمی فیصلہ کرے گی۔
مجوزہ فارمولے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگلے تین سال تک بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچز کا انعقاد نیوٹرل وینیوز پر کیا جائے گا۔
اسکواش لیجنڈ جان شیر خان ہال آف فیم میں شامل
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا جبکہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھی ہیں۔