کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرانے کی کوششیں تیز کردی، برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری 2025 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ سے پابندی ہٹانے کیلئے سی اے اے متحرک ہوگئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ڈیپارٹمنٹ فارٹر انسپورٹ سے رابطے شروع کردیے، ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ قوی امید ہے برطانیہ کیلئے پی آئی اے فلائٹ آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔
برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری2025کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ کرے گی۔
مسقط میں ایوی ایشن سیکیورٹی کانفرنس میں سول ایوی ایشن کا وفد شرکت کرے گا جبکہ ایوی ایشن سیکیورٹی کانفرنس میں برطانوی ڈی ایف ٹی کی سربراہ بھی شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے کو گذشتہ 4 سالوں میں کتنا نقصان ہوا؟ اہم انکشاف
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد ڈی ایف ٹی کےسربراہ سے ملاقات کرے گا ، بحالی پرپی آئی اے پہلےمرحلے میں لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گا
دوسرے مرحلے میں مانچسٹر اور دوسرے شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی ، پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گا۔
پی آئی اے برطانیہ کی کنٹری ہیڈنادیہ گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ میں بحالی خوش آئند ہے، جلد برطانیہ میں بھی بحال ہو گی، پروازوں کی بحالی اوورسیز کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا، انتظامیہ نے پرواز بحالی کے لیے مسلسل 4 سال کوشش کی۔