ہوم میگزین پریانکا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا: اداکارہ کی والدہ کا انکشاف

پریانکا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا: اداکارہ کی والدہ کا انکشاف

0
پریانکا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا: اداکارہ کی والدہ کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کی کامیابی نے ان کے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جب شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو ان کی عمر 18 سال تھیں، اداکارہ کی والدہ ڈاکٹر مادھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کے کیرئیر کے خاظر اپنا ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑ دیا تھا۔

اب ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اپنے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی جدوجہد اور ان کی بہن پریانکا کی کامیابی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ ابھی نوعمر تھے جب انہیں پرینکا کے ساتھ رہنے کے لیے بیٹے کو گھر میں چھوڑنا پڑا۔

اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ سدھارتھ پریانکا کی کامیابی کے باعث ’قربانی کا بکرا‘ بن گیا کیونکہ جب وہ نو عمر تھا تو اس وقت میں پریانکا کے ساتھ تھی اور ان کے والد بھی ڈاکٹر تھے اور اپنے کام میں مصروف تھے، جس کا مطلب ہے سدھارتھ والدین کے بغیر تنہا خود سے بڑا ہوا۔

پریانکا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتے ہوئے دیکھتی ہوں، اور دل ہی دل میں کہتی ہوں کہ خدا نے جو عطا کیا ہے اس پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔

پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے مزید کہا کہ میرے دونوں بچے بہت عظیم ہیں، جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں دوسری  منگنی کی ہے اس سے قبل 2019 میں وہ اشتیا کمار سے منسلک تھے مگر شادی سے قبل ہی ان کی منگنی ختم ہوگئی تھی۔

Comments