پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، جس سے شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے 14 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کیں ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔

- Advertisement -

ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 اکتوبر سے اب تک 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، اسی مدت میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 اور پیٹرول 2 بار مہنگا کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت لیوی کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی تاہم وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں کمی نہیں کرسکتی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے، جس کے باعث شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کا مسلسل بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

جولائی تا ستمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی، پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

گذشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی، رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر ہے۔

مالی سال 2023۔24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 2022۔23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں